المعجم الأوسط
باب الفاء— حرفِ فاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
حدیث نمبر: 4927
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ آدَمَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، [ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] قَالَ : إِنَّ اللهَ يُحِبُّ أَنْ تُقْبَلَ رُخَصُهُ ، كَمَا يُحِبُّ الْعَبْدُ مَغْفِرَةَ رَبِّهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، وَأَبِي أُمَامَةَ ، وَوَاثِلَةَ ، وَأَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى I " .
ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء، سیدنا ابو امامہ، سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند ہے کہ اس کی دی ہوئی رخصتوں کو قبول کیا جائے، جیسے بندے کو اپنے رب کی بخشش پسند ہوتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الدرداء، ابو امامہ، واثلہ اور انس رضی اللہ عنہم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں اسماعیل بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“