المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عمرو ہے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا جَدِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ : نَا رَاشِدٌ الصَّنْعَانِيُّ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ ، يُمِيتُونَ الصَّلَوَاتِ عَنْ مَوَاقِيتِهَا ، فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا ، وَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ سُبْحَةً I " ، فَلَمَّا كَانَ الْحَجَّاجُ أَخَّرَ الصَّلَاةَ عَنْ مَوَاقِيتِهَا ، فَكُنْتُ أُصَلِّي الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا ، وَأَجْعَلُ صَلَاتِي مَعَهُمْ سُبْحَةً .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران ہوں گے جو نمازوں کو ان کے (مستحب) اوقات سے مؤخر کر کے (گویا) انہیں مار ڈالیں گے، پس تم نماز کو اس کے (صحیح) وقت پر ادا کر لینا اور ان کے ساتھ اپنی اس نماز کو نفل بنا لینا۔“ پھر جب حجاج نے نمازوں کو ان کے اوقات سے مؤخر کیا، تو میں (راوی) نماز کو اس کے (صحیح) وقت پر پڑھ لیتا تھا اور ان کے ساتھ اپنی نماز کو نفل بنا لیتا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“