المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عِيسَى باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 4891
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْمُنْذِرِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَبَرَّ قَسَمَهُمَا وَقَضَى دَيْنَهُمَا ، وَلَمْ يَسْتَسِبَّ لَهُمَا ، كُتِبَ بَارًّا ، وَإِنْ كَانَ عَاقًّا فِي حَيَاتِهِ ، وَمَنْ لَمْ يَبَرَّ قَسَمَهُمَا وَيَقْضِ دَيْنَهُمَا ، وَاسْتَسَبَّ لَهُمَا كُتِبَ عَاقًّا ، وَإِنْ كَانَ بَارًّا فِي حَيَاتِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے والدین کی قسم کو پورا کیا، ان کا قرض ادا کیا اور ان کے لیے گالی گلوچ کا باعث نہ بنا، وہ (اللہ کے ہاں) فرمانبردار لکھ دیا جاتا ہے، اگرچہ وہ ان کی زندگی میں نافرمان ہی رہا ہو۔ اور جس نے نہ ان کی قسم پوری کی، نہ ان کا قرض ادا کیا اور ان کے لیے گالی گلوچ کا سبب بنا، وہ نافرمان لکھ دیا جاتا ہے، اگرچہ وہ ان کی زندگی میں فرمانبردار ہی رہا ہو۔“
یہ حدیث سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور علی بن سعید الکندی رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔