المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبَّادٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباد ہے۔
حدیث نمبر: 4880
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْبُهْلُولِ قَالَ : نَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ التَّيْمِيِّ ، عَنْ ثَابِتٍ ، مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : عَلِيٌّ مَعَ الْقُرْآنِ ، وَالْقُرْآنُ مَعَهُ لَا يَفْتَرِقَانِ حَتَّى يَرِدَا عَلَىَّ الْحَوْضَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ [ عَنْ ] ثَابِتٍ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”علی قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن علی کے ساتھ ہے، یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ میرے پاس حوض پر وارد ہوں۔“
یہ حدیث ثابت مولیٰ ابی ذر رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں صالح بن ابی الاسود رحمہ اللہ منفرد ہیں۔