المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالعزیز ہے۔
حدیث نمبر: 4873
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْفَرَجِ قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عُمَرَ الْجِنِّيُّ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنَّ رَجُلًا قَاتَلَ رَجُلًا ، فَعَضَّ أَحَدُهُمَا يَدَ صَاحِبِهِ ، فَانْتَزَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ ، فَسَقَطَتْ ثَنِيَّةُ الْعَاضِّ ، فَرُفِعَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ، كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ مَيْمُونَةَ إِلَّا ابْنُهُ رَوْحٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عُمَرَ I " .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کی دوسرے شخص سے لڑائی ہو گئی، تو ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی کے ہاتھ پر کاٹ لیا، پھر اس شخص نے (اپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے) اسے کھینچا تو کاٹنے والے کا سامنے والا دانت گر گیا۔ پس وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اس طرح کاٹتا ہے جیسے نر اونٹ کاٹتا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطا بن میمونہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث ان کے بیٹے روح رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور عبد السلام بن عمر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“