المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْكَبِيرِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالکبیر ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ قَالَ : نَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ قَالَ : نَا السَّكَنُ بْنُ أَبِي السَّكَنِ أَبُو عَمْرٍو الْبُرْجُمِيُّ قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ : وَلَا أُرَانِي إِلَّا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ إِلَى رَجُلٍ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ ، فَقَالَ : I " مَا هَذَا ؟ I " قَالُوا : نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا ، قَالَ : مَا أَغْنَى اللهَ عَنْ قَتْلِ هَذَا نَفْسَهُ ، مُرُوهُ فَلْيَرْكَبْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا السَّكَنُ الْبُرْجُمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ I " .
حمید الطویل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، اور میرا یہی گمان ہے کہ میں نے یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جسے دو آدمیوں کے درمیان سہارا دے کر چلایا جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”اس نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو (اس طرح مشقت میں ڈال کر) ہلاک کرے، اسے حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے۔“
اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے صرف سکن برجمی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ازہر بن جمیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔