المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْكَبِيرِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالکبیر ہے۔
حدیث نمبر: 4863
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبَّادٍ الْكَرْمَانِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَأَى فِي الْمَسْجِدِ رَجُلًا لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ رَجُلٍ لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبَّادٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو آپ ﷺ نے مسجد میں ایک شخص کو دیکھا جو اپنا رکوع اور سجدہ مکمل نہیں کر رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی جو رکوع اور سجدہ مکمل نہیں کرتا۔“
اس حدیث کو ابوجعفر رازی رحمہ اللہ سے یحییٰ بن ابی بکیر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم بن عباد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔