المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَارِثِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالوارث ہے۔
حدیث نمبر: 4850
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ قَالَ : نَا أَبُو نَعَامَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ السُّلَمِيِّ قَالَ : كُنَّا نَشْهَدُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِتَالَ ، فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَالَ لَنَا : احْمِلُوا ، فَحَمَلْنَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عتبہ بن غزوان سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ جہاد میں حاضر ہوا کرتے تھے، پس جب سورج ڈھل جاتا تو آپ ﷺ ہمیں فرماتے: «احْمِلُوا» ”حملہ کرو“، تو ہم حملہ کر دیتے۔“
یہ حدیث سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے نقل کرنے میں محمد بن جامع منفرد ہیں۔