المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
حدیث نمبر: 4784
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَعَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : فَقَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاتَّبَعْتُهُ إِلَى الْمَقَابِرِ ، فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دِيَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ ، أَنْتُمْ فَرَطُنَا ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ ، فَرَآنِي فَقَالَ : I " وَيْحَهَا لَوِ اسْتَطَاعَتْ مَا فَعَلَتْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَعَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا شَرِيكٌ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی اکرم ﷺ کو (گھر میں) نہ پایا تو میں آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے قبرستان تک چلی گئی، وہاں آپ ﷺ نے فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دِيَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ ، أَنْتُمْ فَرَطُنَا» ”تم پر سلامتی ہو اے مومن قوم کے گھر والو! تم ہمارے پیش رو ہو۔“ پھر آپ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور مجھے (وہاں) دیکھ کر فرمایا: ”اس پر افسوس! اگر یہ (آنے سے رکنے کی) طاقت رکھتی تو ایسا نہ کرتی۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ اور عاصم بن عبید اللہ رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔