المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 478
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ قَالَ : نَا سُفْيَانُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ النَّبِيُّ : لَيْسَ عَلَى الْأَمَةِ حَدٌّ حَتَّى تُحْصَنَ ، فَإِذَا أُحْصِنَتْ بِزَوْجٍ ، فَعَلَيْهَا نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”لونڈی پر اس وقت تک حد نہیں ہے جب تک وہ شادی شدہ نہ ہو جائے، پھر جب وہ شوہر کے ذریعے شادی شدہ ہو جائے تو اس پر اس سزا کا نصف ہے جو آزاد شادی شدہ عورتوں پر مقرر ہے۔“