المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4776
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ : نَا سَعْدَانُ بْنُ زَكَرِيَّا الدَّوْرَقِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا تَزَيَّنَ الرَّجُلُ لِعَمَلِ الْآخِرَةِ وَهُوَ لَا يُرِيدُهَا وَلَا يَطْلُبُهَا لُعِنَ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شخص آخرت کے عمل کے ساتھ خود کو آراستہ کرتا ہے حالانکہ وہ نہ تو اس کا ارادہ رکھتا ہے اور نہ ہی اسے طلب کرتا ہے، تو آسمانوں اور زمینوں میں اس پر لعنت کی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی ذئب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں اسماعیل بن یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“