المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4773
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ : نَا نَهْشَلُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ : نَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَغَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا وَكِيعٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نَهْشَلُ بْنُ كَثِيرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام (نکلنا) دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، ان سب سے بہتر ہے۔“
اس حدیث کو امام اعمش رحمہ اللہ سے صرف امام وکیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں نہشل بن کثیر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔