المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4757
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَشَّاءُ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَنْمَاطِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ يَوْمَ عَرَفَةَ ، وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْقَصْوَاءِ يَخْطُبُ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : أَيُّهَا النَّاسُ ، قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا إِنْ أَخَذْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا : كِتَابَ اللهِ ، وَعِتْرَتِي : أَهْلَ بَيْتِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَنْمَاطِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو آپ کے حج کے دوران عرفہ کے دن دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی اونٹنی قصواء پر سوار خطبہ دے رہے تھے۔ پس میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! میں نے تم میں ایسی چیز چھوڑ دی ہے کہ اگر تم اسے مضبوطی سے تھامے رکھو گے تو ہرگز گمراہ نہ ہو گے: اللہ کی کتاب اور میری عترت یعنی میرے اہل بیت۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث جعفر بن محمد رحمہ اللہ سے صرف زید بن حسن انماطی رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“