المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4751
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ قَالَ : نَا أَبُو الْأَزْهَرِ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَحْدِي ، قَالَ : نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَ : لَا يُحِبُّكَ إِلَّا مُؤْمِنٌ ، وَلَا يُبْغِضُكَ إِلَّا مُنَافِقٌ ، مَنْ أَحَبَّكَ فَقَدْ أَحَبَّنِي ، وَمَنْ أَبْغَضَكَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي ، وَحَبِيبِي حَبِيبُ اللهِ ، وَبَغِيضِي بَغِيضُ اللهِ ، وَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ بَعْدِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ إِلَّا أَبُو الْأَزْهَرِ النَّيْسَابُورِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”تم سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور تم سے صرف منافق ہی بغض رکھے گا؛ جس نے تم سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی، اور جس نے تم سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا، اور میرا محبوب اللہ کا محبوب ہے، اور جس سے میں بغض رکھوں اس سے اللہ بغض رکھتا ہے؛ ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو میرے بعد تم سے بغض رکھے۔“
اس حدیث کو عبدالرزاق رحمہ اللہ سے صرف ابوالازہر نیسابوری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔