المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4750
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اسْتَكْثِرُوا مِنَ الْحِذَاءِ ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَنْ يَزَالَ رَاكِبًا مَا دَامَ فَاعِلًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ I " .
ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جوتے بکثرت استعمال کیا کرو، کیونکہ تم میں سے کوئی شخص جب تک جوتا پہنے رہتا ہے، وہ گویا سوار ہی رہتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن شابور سے صرف اسماعیل بن مسلم رحمہ اللہ نے، اور اسماعیل رحمہ اللہ سے صرف علی بن ہاشم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ سہل بن عثمان رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“