❮
❯
حدیث نمبر: 4741
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُزَحْزَحَ عَنِ النَّارِ وَيَدْخُلَ الْجَنَّةَ فَلْتَأْتِهِ مَنِيَّتُهُ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ، وَيَأْتِي إِلَى النَّاسِ مَا يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى إِلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ إِلَّا لَيْثٌ ، وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ اسے آگ سے بچا لیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے، تو اسے موت اس حال میں آئے کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور وہ لوگوں کے ساتھ وہی سلوک کرے جو وہ خود اپنے لیے کیا جانا پسند کرتا ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”طلحہ بن مصرف رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور لیث رحمہ اللہ سے صرف زیاد بن عبداللہ رحمہ اللہ نے؛ اس کے ساتھ سہل بن عثمان رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4741
درجۂ حدیث محدثین: فيه ليث بن أبي سليم مدلس، وبقية رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه ليث بن أبي سليم وهو مدلس وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 186»»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1844، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5961، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4202 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7766، 8676، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4248، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3956، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16790، 16791، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6612، 6614، 6911، 6912، 6925، 6933، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33203، 38264، 38265، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14405، 14441، 14438، 14439، 14440»