❮
❯
حدیث نمبر: 4728
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي ، لَحَدَّثَنِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : خَرَجْتُ مِنْ نِكَاحٍ ، وَلَمْ أَخْرُجْ مِنْ سِفَاحٍ ، مِنْ لَدُنْ آدَمَ إِلَى أَنْ وَلَدَنِي أَبِي وَأُمِّي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ I " .
ترجمہ

محمد بن جعفر بن محمد بن علی بن حسین رحمہ اللہ اپنے والد کے متعلق حلفیہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے بیان کیا، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے اپنے دادا سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نکاح (کے پاکیزہ سلسلے) سے پیدا ہوا ہوں اور بدکاری (کے کسی طریقے) سے پیدا نہیں ہوا، آدم علیہ السلام سے لے کر اس وقت تک جب مجھے میرے والد اور میری والدہ نے جنا۔“
اس حدیث کو محمد بن جعفر بن محمد سے صرف محمد بن ابی عمر ہی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4728
درجۂ حدیث محدثین: فيه محمد بن جعفر بن محمد متكلم فيه، وبقية رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه محمد بن جعفر بن محمد بن علي صحح له الحاكم في المستدرك وقد تكلم فيه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 214»»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4210»