❮
❯
حدیث نمبر: 4719
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ - امْرَأَةٌ كَبِيرَةٌ - فَقُلْتُ لَهَا : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ ؟ قَالَتْ : لَا ، لَقَدْ تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَإِنَّهُمَا لَحَلَالَانِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ صَفِيَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْكَرِيمِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " .
ترجمہ

میمون بن مہران رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں صفیہ بنت شیبہ کے پاس حاضر ہوا، جو کہ ایک معمر خاتون تھیں، میں نے ان سے پوچھا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ آپ ﷺ احرام کی حالت میں تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح فرمایا اور وہ دونوں ہی حلال (بغیر احرام) تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میمون بن مہران سے صفیہ کے واسطے سے یہ حدیث صرف عبدالکریم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے اور ان سے اس کی روایت کرنے میں عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4719
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5382، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14321، والطبراني فى «الكبير» برقم: 46، 814، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1091»