المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4717
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَلْقَاوِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ السُّدِّيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اطْلُبُوا الْفَضْلَ إِلَى الرُّحَمَاءِ مِنْ أُمَّتِي ، تَعِيشُوا فِي أَكْنَافِهِمْ ، وَلَا تَطْلُبُوهَا مِنَ الْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ، فَإِنَّهُمْ يَنْتَظِرُونَ سَخَطِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے رحم دل لوگوں سے فضل و احسان طلب کیا کرو، تم ان کے زیرِ سایہ زندگی بسر کرو گے، اور سخت دل لوگوں سے اس کی طلب نہ کرو، کیونکہ وہ میری ناراضی کے منتظر رہتے ہیں۔“
اس حدیث کو داود بن ابی ہند سے صرف محمد بن مروان نے روایت کیا ہے، اور موسیٰ بن محمد اس کی روایت میں منفرد ہیں۔