المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4663
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كَانَ آخِرَ الْأَمْرَيْنِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرْكُ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
لَا يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے دو (مختلف) معمولات میں سے آخری اور حتمی عمل آگ پر پکی ہوئی چیز (کے کھانے) سے وضو نہ کرنا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو شعیب بن ابی حمزہ رحمہ اللہ کے علاوہ کوئی روایت نہیں کرتا، اور ان سے اسے روایت کرنے میں علی بن عیاش رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“