المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4659
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ قَالَ : نَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ : نَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ ، وَإِذَا أَحَالَكَ عَلَى مَلِيءٍ فَاحْتَلْ ، وَلَا تَقْرَبُوا حَبَالَى السَّبْيِ حَتَّى يَضَعْنَ ، وَلَا تُسْلِمُوا فِي ثَمَرَةٍ حَتَّى يَأْمَنَ عَلَيْهَا صَاحِبُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مالدار کا (ادائیگیِ قرض میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب تمہیں کسی مالدار شخص کی طرف منتقل کیا جائے (یعنی وہ قرض کی ادائیگی کا ذمہ لے لے) تو اسے قبول کر لو، اور تم (لونڈیوں میں سے) حاملہ عورتوں کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ وہ وضع حمل کر لیں، اور پھلوں میں بیعِ سلم نہ کرو یہاں تک کہ اس کا مالک ان کے (آفات سے) محفوظ ہو جانے کے بارے میں مطمئن ہو جائے۔“
حبیب بن عبید رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف حریز بن عثمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔