المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : نَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : أُرِيتُ مَا تَلْقَى أُمَّتِي بَعْدِي ، وَيَسْفِكُ بَعْضُهُمْ دِمَاءَ بَعْضٍ ، وَسَبَقَ ذَلِكَ مِنَ اللهِ كَمَا سَبَقَ فِي الْأُمَمِ قَبْلَكُمْ ، فَسَأَلْتُهُ أَنْ يُوَلِّيَنِي شَفَاعَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيهِمْ ، فَفَعَلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا شُعَيْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْيَمَانِ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مجھے وہ حالات دکھائے گئے جن کا سامنا میرے بعد میری امت کو کرنا پڑے گا اور یہ کہ وہ ایک دوسرے کا خون بہائیں گے؛ اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ (فیصلہ) پہلے ہی ہو چکا ہے جیسا کہ تم سے پہلے کی امتوں کے حق میں ہو چکا تھا۔ چنانچہ میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ وہ ان کے حق میں قیامت کے دن مجھے شفاعت کا اختیار عطا فرمائے، تو اس نے (میری یہ التجا) قبول فرما لی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے صرف شعیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں ابو الیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“