المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ نَافِعٍ الضَّبِّيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ وَجَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِ اللهِ : وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْـزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ قَالَ : إِنَّهُمْ كَانُوا نَوَّانِينَ - يَعْنِي : مَلَّاحِينَ - قَدِمُوا مَعَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْحَبَشَةِ ، فَلَمَّا قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ ، آمَنُوا وَفَاضَتْ أَعْيُنُهُمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَعَلَّكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَى أَرْضِكُمُ انْتَقَلْتُمْ عَنْ دِينِكُمْ . فَقَالُوا : لَنْ نَنْقَلِبَ عَنْ دِينِنَا ، فَأَنْزَلَ اللهُ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ وَأَبِي بِشْرٍ إِلَّا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ I " .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”یہ لوگ «نَوَّانِينَ» یعنی ملاح تھے جو سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حبشہ سے آئے تھے، پس جب رسول اللہ ﷺ نے ان کے سامنے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمائی تو وہ ایمان لے آئے اور ان کی آنکھیں آنسوؤں سے رواں ہو گئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ جب تم اپنے ملک واپس جاؤ تو اپنے دین سے پھر جاؤ؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم اپنے دین سے ہرگز نہیں پھریں گے“، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے اسی قول کی مناسبت سے یہ آیت نازل فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ اور ابو بشر (جعفر بن ایاس رحمہ اللہ) سے صرف عبد الجبار بن نافع نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عباس بن فضل منفرد ہیں۔“