المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : ( فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا مُثَقَّلٌ ) : فَمَنْ تَرَكَهُ فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ : I " لَيْسَ كَمَا قَالَ : لَوْ كَانَتْ كَمَا قَالَ لَكَانَتْ I " فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَلَّا يَطَّوَّفَ بِهِمَا I " ، ثُمَّ قَالَتْ : إِنَّهُ كَانَ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ صَنَمَانِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، يَطُوفُونَ بَيْنَهُمَا ، فَلَمَّا هَدَمَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا هَدَمَ الْأَصْنَامَ تَحَرَّجَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطَّوَّفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ، وَقَالُوا : إِنَّا كُنَّا نَطَّوَّفُ مِنْ أَجْلِ الصَّنَمَيْنِ فَقَدْ هَدَمَهُمَا اللهُ ، فَأَنْزَلَ اللهُ : إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ أَيْ : مِنْ مَنَاسِكِ الْحَجِّ ، فَلَا تَحَرَّجُوا أَنْ يَطَّوَّفَ بَيْنَهُمَا .
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا﴾ کے بارے میں فرمایا: ”جو اسے (صفا و مروہ کی سعی کو) چھوڑ دے تو اس پر کوئی حرج نہیں۔“ جب یہ بات ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تک پہنچی تو انہوں نے فرمایا: ”بات اس طرح نہیں ہے جیسے انہوں نے کہی؛ اگر ویسا ہی ہوتا جیسا انہوں نے کہا تو آیت کے الفاظ یوں ہوتے: ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَلَّا يَطَّوَّفَ بِهِمَا﴾ (یعنی اس پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ان کا طواف نہ کرے)۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں صفا اور مروہ پر دو بت تھے جن کے درمیان لوگ طواف کیا کرتے تھے، پھر جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں مسمار کر دیا جیسے کہ آپ ﷺ نے دیگر بتوں کو مسمار کیا تھا، تو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرنے میں تنگی محسوس کی اور کہا: ’ہم تو ان دو بتوں کی خاطر طواف کرتے تھے اور اب اللہ نے انہیں مسمار کر دیا ہے‘، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ﴾ یعنی یہ حج کے مناسک میں سے ہیں، لہٰذا ان کے درمیان طواف کرنے میں کوئی حرج محسوس نہ کرو۔“