المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4614
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا عَدْوَى فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ الْإِبِلَ تَكُونُ فِي الرَّمْلِ أَمْثَالَ الظِّبَاءِ ، [ فَيَأْتِيهَا الْبَعِيرُ الْأَجْرَبُ الْأَجْرَبُ ] ، فَتَجْرَبُ جَمِيعًا ؟ قَالَ : I " فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ ؟ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”«لَا عَدْوَى» ”چھوت چھات (بیماری کا خود بخود اڑ کر لگنا) کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔““ اس پر ایک دیہاتی شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے کہ اونٹ ریگستان میں ہرنوں کی طرح (صاف ستھرے اور تندرست) ہوتے ہیں، پھر ان میں کوئی خارش زدہ اونٹ آ جاتا ہے تو وہ ان سب کو خارش زدہ کر دیتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”«فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟» ”تو پھر پہلے اونٹ کو کس نے بیماری لگائی؟““