❮
❯
حدیث نمبر: 4605
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ وَابْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بَيْنَا أَنَا فِي الْجَنَّةِ سَمِعْتُ صَوْتَ رَجُلٍ بِالْقُرْآنِ ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالُوا : هَذَا حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ ، كَذَلِكَ الْبِرُّ ، كَذَلِكَ الْبِرُّ ، كَذَلِكَ الْبِرُّ I " ، وَكَانَ حَارِثَةُ مِنْ أَبَرِّ النَّاسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، وَابْنِ أَبِي عَتِيقٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب میں جنت میں تھا تو میں نے ایک شخص کی قرآن پڑھنے کی آواز سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا: یہ حارثہ بن نعمان ہیں۔ (آپ ﷺ نے فرمایا:) نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے“، اور سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ نیکی کرنے والے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ اور ابن ابی عتیق رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن بلال رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی اویس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4605
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8177»