المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4604
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ الْمَدَنِيِّ - يَسْكُنُ الْيَمَامَةَ - حَدَّثَنِي أَنَّهُ ، سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُخْبِرُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ - وَرَفَعَتْهُ - : قَالَ : لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ ، وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا ابْنُ أَبِي عَتِيقٍ ، وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے اسے مرفوعاً بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی میں کوئی نذر (پوری کرنا) نہیں ہے، اور اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے ابن ابی عتیق رحمہ اللہ اور موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن ابی اویس رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“