المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 46
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : حَدَّثَنِي مَسْلَمَةُ بْنُ عَمْرٍو الْقَاضِي قَالَ : وَجَدْتُ فِي دِيوَانِ الزُّهْرِيِّ بِخَطِّهِ قَالَ : حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ أَتَى مِنْكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
مسلمہ بن عمرو القاضی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ کے دیوان میں ان کے اپنے قلم سے لکھا ہوا پایا، انہوں نے کہا: مجھے نافع رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی، وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے جو شخص جمعہ کے لیے آئے، اسے چاہیے کہ وہ غسل کرے۔“ “
یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔