المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 45
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عُثْمَانَ الْأَوْقَصُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَزَالُونَ تُقَاتِلُونَ الْكُفَّارَ حَتَّى تُقَاتِلُونَ قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ ، ذُلْفَ الْأُنُوفِ ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَبُو عُثْمَانَ الْأَوْقَصُ . تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم مسلسل کفار سے جنگ کرتے رہو گے یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے قتال کرو گے جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہوں گی، گویا کہ ان کے چہرے تہہ در تہہ ڈھالیں ہیں۔“
امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابوعثمان الاوقص رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے بیان کرنے میں ولید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔