المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4574
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ قَالَ : نَا صُغْدِيُّ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ ، وَيَقُولُ : تَعَلَّمُوا ؛ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِتَشَهُّدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا صُغْدِيُّ بْنُ سِنَانٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ہمیں تشہد اس طرح سکھاتے تھے جس طرح ہمیں قرآن کی سورت سکھاتے تھے، اور آپ ﷺ فرماتے تھے: ”تم (اسے) سیکھو؛ کیونکہ تشہد کے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی۔“
ان دونوں حدیثوں کو ابو حمزہ رحمہ اللہ سے صرف صغدی بن سنان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔