المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4551
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ قَالَ : نَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ أَكُونُ نَائِمَةً ، وَرِجْلَايَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ ضَرَبَ رِجْلِي ، فَقَبَضْتُهَا فَسَجَدَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا مُعْتَمِرٌ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سوئی ہوئی ہوتی تھی اور میرے دونوں پاؤں رسول اللہ ﷺ کے سامنے ہوتے تھے جبکہ آپ ﷺ رات کو نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، پس جب آپ ﷺ سجدہ کرنے کا ارادہ فرماتے تو میرے پاؤں کو (ہاتھ سے) دباتے تو میں انہیں سکیڑ لیتی اور آپ ﷺ سجدہ فرما لیتے۔“
اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے صرف معتمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔