المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ مِهْجَعٍ قَالَ : نَا مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : جَاءَ غُلَامٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنِّي أُرِيدُ هَذِهِ النَّاحِيَةَ ، الْحَجَّ قَالَ : فَمَشَى مَعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : يَا غُلَامُ ، زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى ، وَوَجَّهَكَ الْخَيْرَ ، وَكَفَاكَ الْهَمَّ I " ، فَلَمَّا رَجَعَ الْغُلَامُ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ ، وَقَالَ : I " يَا غُلَامُ ، قَبِلَ اللهُ حَجَّكَ ، وَكَفَّرَ ذَنْبَكَ ، وَأَخْلَفَ نَفَقَتَكَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( الحسن بن يحيى الرزي).سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک نوجوان نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: میں اس سمت یعنی حج کا ارادہ رکھتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: تو رسول اللہ ﷺ اس کے ساتھ (رخصت کرنے کے لیے) چلے اور فرمایا: ”اے نوجوان! «زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى، وَوَجَّهَكَ الْخَيْرَ، وَكَفَاكَ الْهَمَّ» ”اللہ تمہیں تقویٰ کا زادِ راہ عطا فرمائے، تمہیں بھلائی کی طرف رخ کرنے والا بنائے اور تمہاری فکروں کے لیے کافی ہو جائے۔““ پھر جب وہ نوجوان واپس آیا تو اس نے نبی ﷺ کو سلام کیا، آپ ﷺ نے اپنا سرِ مبارک اس کی طرف اٹھایا اور فرمایا: ”اے نوجوان! «قَبِلَ اللهُ حَجَّكَ، وَكَفَّرَ ذَنْبَكَ، وَأَخْلَفَ نَفَقَتَكَ» ”اللہ تمہارا حج قبول فرمائے، تمہارے گناہ مٹا دے اور تمہارے خرچ کا نعم البدل عطا فرمائے۔“““
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست نام الحسن بن یحییٰ الرزی رحمہ اللہ ہے۔