المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4534
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّمَا مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ شَجَرَةٍ لَا يَسْقُطُ وَرَقُهَا شِتَاءً وَلَا صَيْفًا I " فَأَكْثَرَ النَّاسُ مِنْ ذِكْرِ الشَّجَرِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " هِيَ النَّخْلَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”مومن کی مثال تو اس درخت کی سی ہے جس کے پتے نہ سردیوں میں جھڑتے ہیں اور نہ گرمیوں میں۔“ چنانچہ لوگوں نے کثرت سے (مختلف) درختوں کا تذکرہ شروع کر دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کھجور کا درخت ہے۔“
اس حدیث کو محمد بن ابی حکیم رحمہ اللہ سے صرف ابوالاسود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ابن لہیعہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔