المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4527
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ ، فَوَضَعَ الْمَحَاجِمَ مَعَ غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ ، ثُمَّ أَمَرَهُ مَعَ إِفْطَارِ الصَّائِمِ ، فَحَجَمَ ، ثُمَّ سَأَلَهُ : كَمْ خَرَاجُكَ ؟ I " قَالَ : صَاعَيْنِ ، فَوَضَعَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، تو انہوں نے غروبِ آفتاب کے وقت پچھنے لگائے، پھر آپ ﷺ نے انہیں روزہ افطار کے وقت (پچھنے لگانے کا) حکم دیا، چنانچہ انہوں نے پچھنے لگائے، پھر آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”دو صاع۔“ تو نبی ﷺ نے ان کے لیے ایک صاع کم کر دیا۔
جعفر بن برقان رحمہ اللہ سے اس حدیث کو سعید بن یحییٰ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے اسے روایت کرنے میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔