المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4504
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُسَيْدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا الْعَلَاءُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقُرْقُسَانِيُّ قَالَ : نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ فَرَّجَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً جَعَلَ اللهُ تَعَالَى لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُعْبَتَيْنِ مِنْ نُورٍ عَلَى الصِّرَاطِ يَسْتَضِيءُ بِضَوْئِهِمَا عَالَمٌ لَا يُحْصِيهِمْ إِلَّا رَبُّ الْعِزَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْعَلَاءُ بْنُ مَسْلَمَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی مومن کی کوئی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لیے پل صراط پر نور کی دو ایسی شاخیں بنا دے گا جن کی روشنی سے اتنی بڑی مخلوق راستہ پائے گی جن کا شمار رب العزت کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔“
اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف محمد بن مصعب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں العلاء بن مسلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔