المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4495
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ : لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ : I " حَجَجْتَ ؟ I " قَالَ : لَا ، قَالَ : حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے (حج کے لیے) حاضر ہوں“، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اپنا حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار سے صرف حماد بن سلمہ نے روایت کیا ہے، اور حماد سے صرف یزید بن ہارون نے، جبکہ یزید سے اسے روایت کرنے میں عبد الرحمن بن خالد الرقی منفرد ہیں۔“