المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4494
حَدَّثَنَا أَبُو شُرَّاعَةَ عَبْدُ اللهِ بْنُ شُرَّاعَةَ الْقَيْسِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا النَّمِرُ بْنُ كُلْثُومٍ النَّمَرِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : جَاءَتْ رَبِيعَةُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُونَهُ فِي النَّفْرِ الْأَوَّلِ ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنَّ اللهَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ ، وَيَقُولُ لِرَبِيعَةَ : لَا تَنْفِرُوا فِي النَّفْرِ الْأَوَّلِ ، فَلَا قَلِيلَ مِنْ حَبِيبٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ النَّمِرُ بْنُ كُلْثُومٍ النَّمَرِيُّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ربیعہ کے لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے (منیٰ سے) پہلے کوچ کی اجازت طلب کرنے لگے، تو آپ ﷺ کے پاس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور عرض کیا: ”اے محمد (ﷺ)! اللہ تعالیٰ آپ کو سلام کہتا ہے اور ربیعہ سے فرماتا ہے: تم پہلے کوچ میں روانہ نہ ہو، کیونکہ محبوب کی طرف سے تھوڑا بھی تھوڑا نہیں ہوتا۔“
یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جسے روایت کرنے میں نمر بن کلثوم نمری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔