المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4485
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ رَاشِدٍ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ : كُنَّا نَبِيعُ بِالْمَدِينَةِ وَنُسَمِّي أَنْفُسَنَا السَّمَاسِرَةَ ، فَمَرَّ بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَمَّانَا بِاسْمٍ هُوَ أَحْسَنُ مِمَّا سَمَّيْنَا بِهِ أَنْفُسَنَا ، فَقَالَ : يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ ، إِنَّ هَذِهِ الْبُيُوعَ يَحْضُرُهَا اللَّغْوُ ، أَوِ الْحَلِفُ ، فَشُوبُوهَا بِالصَّدَقَةِ .
ترجمہ
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم مدینہ منورہ میں تجارت کیا کرتے تھے اور خود کو «السَّمَاسِرَةَ» (دلال) کہتے تھے، پھر ہمارے پاس سے رسول اللہ ﷺ کا گزر ہوا تو آپ ﷺ نے ہمیں ایسے نام سے پکارا جو اس نام سے بہتر تھا جو ہم نے خود اپنا رکھا تھا، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے گروہِ تاجران! یقیناً ان خرید و فروخت کے معاملات میں لغو باتیں یا قسمیں شامل ہو جاتی ہیں، لہٰذا تم ان میں صدقے کی آمیزش کر لیا کرو۔““