المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 448
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ يُونُسَ الْأَفْطَسُ ، أَخُو أَبِي مُسْلِمٍ الْمُسْتَمْلِي قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ، دَعَا اللهُ عَبْدًا مِنْ عَبِيدِهِ ، فَيُوقَفُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَيَسْأَلُهُ عَنْ جَاهِهِ ، كَمَا يَسْأَلُهُ عَنْ مَالِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يُوسُفُ بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب قیامت کا دن ہوگا، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے کسی بندے کو طلب فرمائے گا اور اسے اللہ کے حضور کھڑا کیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ اس سے اس کے جاہ و منصب کے بارے میں (بھی) سوال فرمائے گا جس طرح اس سے اس کے مال کے بارے میں سوال فرمائے گا۔“
اس حدیث کو عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن بلال رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں یوسف بن یونس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔