المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4477
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَلَّادٍ الْقَطَّانُ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ ، فَيَؤُمُّ بِهِمْ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَحْيَى إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْأَعْلَى .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز ادا کیا کرتے تھے، پھر اپنی قوم کے پاس آ کر انہیں وہی نماز پڑھاتے تھے جو انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پڑھی ہوتی تھی۔“
حبیب بن یحییٰ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں عبد الاعلیٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔