المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي مُصْعَبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَشَفَ رَسُولُ اللهِ سِتْرًا وَفَتَحَ بَابًا فِي مَرَضِهِ ، فَنَظَرَ إِلَى النَّاسِ يُصَلُّونَ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ ، فَسُرَّ بِذَلِكَ وَقَالَ : I " الْحَمْدُ لِلهِ ، إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِهِ I " ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ ، فَقَالَ : I " أَيُّهَا النَّاسُ ، مَنْ أُصِيبَ مِنْكُمْ بِمُصِيبَةٍ مِنْ بَعْدِي فَلْيَتَعَزَّ بِمُصِيبَتِهِ بِي ، عَنْ مُصِيبَتِهِ الَّتِي تُصِيبُهُ ، فَإِنَّهُ لَنْ يُصَابَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي بِمِثْلِ مُصِيبَتِهِ بِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا مُصْعَبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ I " .
ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اپنی علالت کے دوران پردہ ہٹایا اور دروازہ کھولا، تو لوگوں کو دیکھا کہ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کر رہے ہیں۔ آپ ﷺ اس منظر سے خوش ہوئے اور فرمایا: «الْحَمْدُ لِلهِ» ”اللہ ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، کوئی نبی اس وقت تک وفات نہیں پاتا جب تک اس کی امت کا کوئی فرد اس کی امامت نہ کر لے۔“ پھر آپ ﷺ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! میرے بعد تم میں سے جو کوئی کسی مصیبت میں مبتلا ہو، تو وہ میری وفات کے صدمے کو یاد کر کے اپنی اس مصیبت پر تسلی حاصل کرے جو اسے پہنچی ہو؛ کیونکہ میرے بعد میری امت کا کوئی بھی شخص میری وفات جیسی عظیم مصیبت سے دوچار نہیں ہوگا۔“
ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف مصعب بن محمد بن شرحبیل رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اسے نقل کرنے میں عبد اللہ بن جعفر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔