المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4419
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ السَّكُونِيُّ ، قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ : إِنَّا نَجِدُ فِي أَنْفُسِنَا مَا لَا نُحِبُّ أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهِ ، وَإِنَّ لَنَا مَا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " وَقَدْ وَجَدْتُمْ ذَاكَ ؟ I " قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : ذَاكَ صُرَاحُ الْإِيمَانِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : (زيد).ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے عرض کیا: ”ہم اپنے دلوں میں ایسی باتیں محسوس کرتے ہیں جن کا تذکرہ کرنا ہمیں سخت ناپسند ہے، خواہ ہمیں وہ سب کچھ مل جائے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔“ تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا واقعی تم نے اسے محسوس کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو صریح ایمان ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ صحیح: (زید) ہے۔