المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4414
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ حَكِيمٍ الصَّنْعَانِيِّ ، يَرُدُّهُ إِلَى طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ غَدَا وَبَكَّرَ ، وَدَنَا حَيْثُ يَسْمَعُ خُطْبَةَ الْإِمَامِ ، ثُمَّ أَنْصَتَ ، كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ ، صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن (اپنا سر) دھویا اور غسل کیا، پھر صبح سویرے نکلا اور اول وقت میں پہنچا، اور امام کے قریب ہو کر بیٹھا جہاں سے وہ خطبہ سن سکے، پھر خاموشی اختیار کی، تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے عمل کا ثواب ملے گا، یعنی اس کے روزوں اور اس کی شب بیداری کا ثواب۔“