المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4372
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ هَمَّامٍ ، أَخُو عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ : أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : خَطَبَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : حَتَّى مَتَى تُرْعَوْنَ عَنْ ذِكْرِ الْفَاسِقِ ؟ هَتِّكُوهُ حَتَّى يَحْذَرَهُ النَّاسُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ هَمَّامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I " .
ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”تم لوگ فاسق کے (عیوب کے) تذکرے سے کب تک پرہیز کرتے رہو گے؟ اسے بے نقاب کرو تاکہ لوگ اس سے ہوشیار ہو جائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معمر سے صرف عبدالوہاب بن ہمام نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں محمد بن ابی السری منفرد ہیں۔“