المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4371
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : احْضُرُوا الْجُمُعَةَ وَادْنُوا مِنَ الْإِمَامِ ، وَإِنِّي قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ أَقْوَامًا يُؤَخَّرُونَ عَنْ دُخُولِ الْجَنَّةِ بِتَأَخُّرِهِمْ عَنِ الْجُمُعَةِ ، وَإِنْ كَانُوا مِنْ أَهْلِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهَا : مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم جمعہ کی نماز میں حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب بیٹھا کرو، کیونکہ میں نے یہ جان لیا ہے کہ کچھ لوگ جنت میں داخل ہونے سے (محض) اس وجہ سے پیچھے کر دیے جائیں گے کہ وہ جمعہ (میں آنے) میں تاخیر کرتے تھے، اگرچہ وہ اہل جنت ہی میں سے کیوں نہ ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف سعید بن بشیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے (اس کی روایت میں) محمد بن بکار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“