المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4338
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ الْحِمْصِيُّ بْنُ ... أَخِي أَبِي الْيَمَانِ قَالَ : نَا عَمِّي أَبُو الْيَمَانِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : سَمَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفْسَهُ أَسْمَاءً ، مِنْهَا مَا حَفِظْنَا ، وَمِنْهَا مَا لَمْ نَحْفَظْ ، قَالَ : أَنَا مُحَمَّدٌ ، وَأَحْمَدُ ، الْمُقَفِّي ، وَالْحَاشِرُ ، وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ ، وَنَبِيُّ الْمَلْحَمَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا أَبُو الْيَمَانِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو شُرَحْبِيلَ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اپنے کئی نام بتائے، ان میں سے کچھ ہمیں یاد رہے اور کچھ یاد نہ رہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں محمد ہوں، احمد ہوں، مقفی ہوں، حاشر ہوں، نبیِ توبہ ہوں اور نبیِ ملحمہ ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اوزاعی رحمہ اللہ سے یہ حدیث اسماعیل بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور اسماعیل سے ابو الیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور اس میں ابو شرحبیل منفرد ہیں۔“