المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ إِذَا أَرَادَ رَحْمَةَ أُمَّةٍ مِنْ عِبَادِهِ قَبَضَ نَبِيَّهَا قَبْلَهَا ، فَجَعَلَهُ سَلَفًا وَفَرَطًا بَيْنَ يَدَيْهَا ، وَإِذَا أَرَادَ هَلَاكَهَا عَذَّبَهَا وَنَبِيُّهَا حَيٌّ ، وَهُوَ يَنْظُرُ ، فَأَقَرَّ عَيْنَهُ بِهَلَاكِهَا حِينَ كَذَّبُوهُ ، وَعَصَوْا أَمْرَهُ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْقَوَارِيرِيُّ I " .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں میں سے کسی امت پر رحمت کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے نبی کی روح اس امت سے پہلے قبض کر لیتا ہے اور اسے اس امت کے لیے پیش رو اور آگے جانے والا میزبان بنا دیتا ہے۔ اور جب کسی امت کی ہلاکت کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے اس حال میں عذاب دیتا ہے کہ اس کا نبی زندہ ہوتا ہے اور وہ دیکھ رہا ہوتا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کی ہلاکت سے اس نبی کی آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہے، کیونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا اور اس کے حکم کی نافرمانی کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں قواریری منفرد ہیں۔“