المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4293
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ : نَا ثُمَامَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : لَمْ يَخْلَعِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعْلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ إِلَّا مَرَّةً ، فَخَلَعَ الْقَوْمُ نِعَالَهُمْ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ ؟ I " قَالُوا : رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ ، فَخَلَعْنَا ، فَقَالَ : إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَخْبَرَنِي أَنَّ بِهِمَا قَذَرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثُمَامَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى الْأَنْصَارِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے نماز میں اپنے جوتے صرف ایک مرتبہ اتارے تھے، تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اپنے جوتے کیوں اتار دیے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اتار دیے تو ہم نے بھی اتار دیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے بتایا کہ ان دونوں جوتوں میں گندگی لگی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو ثمامہ سے عبداللہ بن مثنیٰ انصاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“