المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4234
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَلَّاقَ ، فَقَالَ : I " هُنَا I " فَحَلَقَ رَأْسَهُ ، فَدَفَعَهُ إِلَى أَبِي طَلْحَةَ ، ثُمَّ حَلَقَ الشِّقَّ الْآخَرَ ، فَقَالَ : اقْسِمْهُ بَيْنَ النَّاسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجام کو حکم دیا اور فرمایا: ”یہاں سے۔“ چنانچہ اس نے آپ ﷺ کا سر مونڈا، تو آپ ﷺ نے (وہ بال) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کو دے دیے، پھر حجام نے دوسری جانب کا سر مونڈا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لوگوں میں تقسیم کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے عباد بن عوام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سعید بن سلیمان منفرد ہیں۔“