المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4233
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ : نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : نَا بُدَيْلُ بْنُ مَيْسَرَةَ قَالَ : نَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ : قَالَ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ : أَلَا أُصَلِّيَنَّ بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَدَعَا بِوَضُوءٍ ، فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ ، فَصَفَّ رِجَالًا ، وَخَلَّفَ خَلْفَهُمُ الْغِلْمَانَ ، فَجَعَلَ يُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ ، وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ I " .
ترجمہ
شہر بن حوشب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ جیسی نماز نہ پڑھاؤں؟“ پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے، چنانچہ مردوں کی صف بنائی اور ان کے پیچھے بچوں کو کھڑا کیا، پھر جب سجدہ کرتے، جب سر اٹھاتے اور جب دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے تھے، اور انہوں نے اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ سے عبدالاعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عیاش بن ولید رقام منفرد ہیں۔“